شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)بھائیوں کے درمیان خاندانی رنجش ایک سنگین واقعہ میں تبدیل ہو گئی، جب عدنان چیمہ نامی شخص نے اپنے چھوٹے بھائی گوہر بلال پر کلہاڑی کے وار کر کے پا ئوں کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلال سرکاری ہسپتال میں اپنی اہلیہ اور نومولود بچے کے ہمراہ موجود تھا۔ذرائع کے مطابق گوبر،بلال جو چند روز قبل اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کے باعث سرکاری ہسپتال میں مقیم تھا، پر اچانک اس کے بڑے بھائی عدنان چیمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا، حملہ آوروں نے نہ صرف گوہر بلال اور اس کی اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں بلکہ زبردستی نومولود بچے کو چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ہسپتال کے عملے کی بروقت مداخلت سے صورتحال مزید بگڑنے سے بچ گئی، تاہم عدنان چیمہ نے گوہر بلال پر کلہاڑی کے وار کر کے اسے کے پا ئوں سمیت بری طرح زخمی کر دیا، جس کے نتیجے میں گوبر بلال کا بازو اور سر شدید زخمی ہوئے۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عدنان چیمہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات سے بچا جا سکے۔