ننکانہ:نشئی شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

رکشا ڈرائیور بوٹا کابیوی سے سے جھگڑا رہتاتھا،ریحانہ پانچ بچوں کی ماں اورگھر میں سورہی تھی
ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نشے باز سنگدل شوہر نے گھریلو ناچاقی پر گھر میں سوئی ہوئی اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی ، ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ خاکی شاہ کے رہائشی نشہ کے عادی رکشا ڈرائیور محمد بوٹا اور اسکی بیوی ریحانہ بی بی کے مابین اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ رات میاں بیوی میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر محمد بوٹا نے طیش میں آکر گھر میںسوئی اپنی بیوی ریحانہ بی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے ابدی نیند سلادیا ۔پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا مقتولہ ریحانہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔