عمر ایوب ، جنید اکبر ، اسد قیصر،علامہ ناصر اجازت نہ ملنے پرواپس چلے گئے
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں اور اتحادی جماعتوں کے وفد کی عمران خان سے جمعرات کو ملاقات نہ ہو سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے علامہ ناصر عباس ،عمر ایوب ، جنید اکبر ، اسد قیصر،ملک احمد ،اعظم سواتی ، اخونزادہ حسین یوسف زئی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور دیگر پہنچے تھے تاہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وہ وہاں سے واپس چلے گئے۔ عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفدبانی کی ہدایت پر ملاقات کیلئے آیا تھا۔پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔سپرنٹنڈ نٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائینگی۔ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ ٓعلامہ راجہ ناصر عباس بانی پی ٹی آئی کے لیے قرآن شریف کا تحفہ لے کر آئے تھے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے تحفہ نہیں دیا جا سکا۔