بجلی ایک روپیہ یونٹ سستی ہونے کاامکان

اسلام آباد(آئی این پی) بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔تفصیل کے مطابق سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 1 پیسے کمی کی درخواست کی گئی، نیپرا اتھارٹی 26 نومبر کوعوامی سماعت کرے گی۔