پنجاب حکومت کا بجلی2 روپے77پیسے سستی کرنیکا فیصلہ‘وفاق کو درخواست

آپریشن اور مرمت کی بنیاد پر ٹیرف میں کمی لائی جائے گی‘صارفین کو27ارب کی بچت ہوگی
 لاہور (آئی این پی ) حکومت پنجاب نے بجلی کی قیمت میں دو روپے ستتر پیسے فی یونٹ کے حساب سے کمی کے لئے وفاق سے رجوع کر لیا  ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے آپریشن اور مینٹیننس کی بنیاد پر ٹیرف میں کمی لانے کی سمری تیار کی ہے،ٹیرف میں تبدیلی سے صارفین کو ستائیس ارب روپے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی۔ٹیرف تبدیلی کی بنیاد پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے پنجاب حکومت نے وفاق سے رجوع کر لیا ہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیساتھ معاہدہ کر کے بجلی کی قیمت میں کمی کی جائیگی۔  ذرائع کے مطابق معاہدے کیلئے  سمری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو بھجوا دی گئی ہے،پنجاب حکومت کے زیرانتظام قائداعظم سولر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پر قیمتوں میں کمی لائی جا سکے گی