17سالہ عنایت کرایہ لینے کوارٹر میں گیا تو ملزم ندیم نے ڈنڈے مارے اور دھکا دیکر سیڑ ھیوں سے گرادیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں کرایہ لینے کے دوران جھگڑا ہو گیا ملزم نے 17سالہ نوجوان کو ڈنڈے اور دھکے دے کر سڑھیوں سے نیچے گرا کر قتل کر دیاپولیس کے مطابق مغلپورہ میں 17سالہ عنایت کرایہ لینے کیلئے کوارٹرمیں گیاجہاں پر ملزم ندیم کیساتھ جھگڑا ہوگیا،ملزم ندیم نے طیش میں آکر ڈنڈے اور دھکے دے کر عنایت کوسڑھیوں سے نیچے گرا دیاجھگڑے میں عنایت شدید زخمی ہوگیا اسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگرجانبردارنہ ہوسکا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات شروع کردیں