لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر چکن شاپ اور مٹن شاپ والے کے درمیان جھگڑانوجوان چھرے کے وار سے زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کو زخمی کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیامتاثرہ لڑکا طیب المحبوب مٹن شاپ ویلنشیاء ٹاؤن میں کام کرتا ہے مٹن شاپ کے مالک خالد نے شاپ کا کچھ حصہ چکن والے کو کرایہ پر دے رکھا تھادوکان مالک اور چکن والے کے مابین معمولی تلخ پر جھگڑا ہواملزم عثمان نے چھرے کے وار سے 17 سالہ طیب کی ٹانگ پر کٹ لگا کر زخمی کر دیا زخمی طیب کو طبی امداد کیلئیجنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پراسکا علاج معالجہ جاری ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،