کرائے پرجھگڑا، نوجوان بس سے گرکر جاں بحق

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں بس کنڈیکٹر سے کرائے کی رقم کی کمی بیشی کا تنازعہ ،20سالہ نوجوان بس سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ محمد پور کے رہائشی محمدا مین کا 20سالہ بیٹا قیصر عارفوالہ سے بس کمپنی کے ٹائم پر ساہیوال واپس آرہا تھاکہ راستے میں مبینہ طورپر کرایہ کی وصولی پر بس کنڈیکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ بس جب اڈہ مائی والی مسجد کے قریب پہنچی تو بس سے اترتے ہوئے دوبارہ جھگڑا ہوا۔اس دوران مبینہ طورپر دھکا لگنے سے قیصر گرگیا اور بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔