حویلی کے سامنے کھڑا ہونے پر جھگڑا، نوجوان قتل

 محلے دار ملزموں جاوید، نشان علی اور اسد نے پہلے جھگڑا کیا پھر فائرنگ کر دی، مبشر مارا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں حویلی کے سامنے کھڑے ہونے کے جھگڑے پر نوجوان قتل محلے دار ملزمان جاوید، نشان علی اور اسد نے نوجوان مبشر کو قتل کیاپولیس کے مطابق ملزمان نے حویلی سامنے کھڑے ہونے پر پہلے جھگڑا کیا پھر فائرنگ کر دی۔پیٹ میں فائرلگنے کے باعث مبشر موقع پر دم توڑ گیاپولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ کاہنہ مہدی پور میں ملزمان نے فائرنگ کرکے مبشر کو قتل کر دیاپولیس نے مقتول مبشر کے والد محمد شفیق کے بیان پر مقدمہ درج کرلیامقدمہ میں نشان علی،محمد جاوید وغیرہ سمیت چھ لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے