جان سینا کا نیا منفرد ریکارڈ، توڑنا برسوں تک ممکن نہیں ہوگا

جان سینا کا نیا منفرد ریکارڈ، توڑنا برسوں تک ممکن نہیں ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا 2025 میں ریسلنگ کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔

 فی الحال وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں متحرک ہیں اور حالیہ ایلیمینیشن چیمبر میچ میں کامیابی کے بعد ریسل مینیا 41 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کوڈی روڈز کا مقابلہ کریں گے۔جان سینا نے ایلیمینیشن چیمبر میں ایک ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں لگتا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک ہیرو جیسی شخصیت رہنے کے بعد ہیل (heel) بن کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔جان سینا نے دو دہائیوں سے زائد عرصہ تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں مثبت رویہ اپنایا تھا، تاہم ایلیمینیشن چیمبر میچ کے بعد انہوں نے روڈی کوڈز پر حملہ کیا اور دی راک کے ساتھی بن کر خود کو ڈرامائی انداز سے تبدیل کیا۔

جان سینا کی ریسلنگ کیریئر میں آخری بار 2003 میں ولن بننے کے بعد وہ 7786 دنوں تک ہیرو کے طور پر مداحوں کے سامنے رہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہلک ہوگن کے پاس تھا جو 5420 دنوں تک ہیرو ریسلر کے طور پر سرگرم رہے۔جان سینا کا یہ نیا عالمی ریکارڈ ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ ان کا ریسلنگ کا اثر کتنا گہرا اور دیرپا ہے۔