جان سینا کی ریسلنگ کیریئر کی آخری فائٹ کا اعلان

جان سینا کی ریسلنگ کیریئر کی آخری فائٹ کا اعلان

ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کے عظیم ریسلر اور 17 بار کے ورلڈ چیمپئن جان سینا کے کیریئر کے اختتامی مرحلے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور این بی سی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی کاک (Peacock) کے درمیان ہونے والے ایک نئے معاہدے کے بعد سامنے آیا۔ معاہدے کے مطابق اب ہفتہ کی رات کے مین ایونٹس سال میں چار بار نشر کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں اگلے دو بڑے اسپیشل ایونٹس کی تاریخیں بھی طے کردی گئی ہیں:

پہلا ایونٹ: یکم نومبر 2025
دوسرا ایونٹ: 13 دسمبر 2025
اسی 13 دسمبر کے ایونٹ کو جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ قرار دیا گیا ہے، جس میں وہ رِنگ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال ہی اعلان کیا تھا کہ 2025 ان کے ریسلنگ کیریئر کا آخری سال ہوگا۔ اس اعلان کے بعد مداحوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور سبھی سینا کو رِنگ میں آخری بار دیکھنے کے منتظر ہیں۔جان سینا نے اپنے شاندار کیریئر میں ریسلنگ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی پہچان بنائی اور دنیا بھر میں بے پناہ مداحوں کو متاثر کیا۔ ان کی آخری فائٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ قرار دی جارہی ہے۔