جان سینا نے 2025 کے آخر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا

جان سینا نے 2025 کے آخر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر اور اداکار جان سینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 کے آخر میں رِنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

 یہ اعلان انہوں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منی ان دی بینک ایونٹ کے دوران کیا تھا۔جان سینا نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا جسم پہلے جیسا مضبوط نہیں رہا اور وہ پہلے کی طرح بھاری وزن اٹھانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ڈبلیو ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک جیسا رہتا ہے لیکن میری چیمپئن بننے اور اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔"جان سینا نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو حقیقی الوداع کہنے کا آئیڈیا پیش کیا ہے، جسے ڈبلیو ڈبلیو ای نے قبول کیا ہے، اور یہ فیصلہ دونوں کے بزنس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

رواں سال، جان سینا نے ریسل مینیا 41 کی دوسری رات کے مین ایونٹ میں کوڈی روڈز کو شکست دے کر ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کی تاریخ رقم کی، جو کہ کسی بھی ریسلر کے لیے پہلی بار ہے۔جان سینا کو دنیا کے بہترین اور سب سے زیادہ کامیاب ریسلرز میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے 2001 میں اپنے ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بے حد ہے۔