جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنا سب سے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنا سب سے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کا ایک اہم ترین اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای راو میں ڈومینیک مسٹیریو کو شکست دے کر پہلی مرتبہ انٹرکونٹی نینٹل ٹائٹل جیت لیا ہے۔اپنے 23 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر میں یہ ان کا پہلا موقع ہے کہ انہوں نے انٹرکونٹی نینٹل چیمپئن شپ جیتی ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر کا گرینڈ سلیم مکمل کرلیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای گرینڈ سلیم کا مطلب ہے کہ کسی ریسلر نے کم از کم ایک مرتبہ یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ، انٹرکونٹینٹل چیمپئن شپ اور ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہو۔

جان سینا، جنہوں نے ریکارڈ 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، یہ کارنامہ سرانجام دینے والے 25ویں ریسلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل شان مائیکل، ٹرپل ایچ، رومن رینز، سیٹھ رولنز اور دیگر معروف ریسلرز بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔یہ کامیابی جان سینا کے بلند ترین کیریئر کے اہم سنگ میل کو ظاہر کرتی ہے اور انہوں نے اپنی محنت اور مہارت کے ذریعے ریسلنگ کی دنیا میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔