رمضان نگہبان پیکیج: مستحق افراد میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل تیز

رمضان نگہبان پیکیج: مستحق افراد میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل تیز

وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مستحق افراد میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق، اس وقت 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد پے آرڈرز مستحق افراد کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ حکومت پنجاب نے رمضان کے دوران 30 لاکھ گھرانوں کو مجموعی طور پر 30 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ترجمان پرائس کنٹرول مینجمنٹ نے مزید بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 لاکھ مزید پے آرڈرز مختلف اضلاع میں ارسال کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز تک 6 لاکھ سے زائد افراد نے پے آرڈرز کی مدد سے نقد رقم حاصل کر لی ہے۔ یہ پیکیج رمضان کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔