امن معاہدہ ہونے پر یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے:فرانسیسی صدر

 یورپی افواج فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی،   یوکرین میں تعیناتی سلامتی کی ضمانت کے طورپرہوگی
پیرس (آئی این پی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  نے کہا ہے  روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طورپرہوگی۔میکرون نے مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کو نیا ٹیرف نافذ نہ کرنے کیلئے قائل کروں گا