اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میںاضافہ

 اسلام آباد(آئی این پی ) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے عرصے میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی وصولیوں میں 32.27فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھاگیا ہے ۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران ترسیلات زر کے محصولات کا حجم 20.9 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر کے محصولات میں 5.1 ارب ڈالر یعنی 32 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔