غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109ٹرک لوٹ لیے گئے ، 97کا پتا ہی چلایا نہ جاسکا
غزہ(آئی این پی)اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کردیا۔اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 97کا پتا ہی چلایا نہ جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر ٹرک خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔امدادی گاڑیوں کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔انروا حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کانوائے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈرائیور واقف ہی نہیں تھے۔انروا نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حکام عالمی قانون کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے۔حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرکوں سے سامان چھیننے والے 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔