یورپ کی سلامتی ہمیشہ کیلئے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی: فرانسیسی صدر

صدر ٹرمپ کے وائٹ ہائوس میں دوبارہ نے کا مطلب ہے وہ امریکی مفادات کا ہی تحفظ کریں گے
پیرس(آئی این پی)فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی ہمیشہ کیلئے امریکا کے حوالے نہیں کی جاسکتی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد یورپی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکا سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے تاکہ جیو پولیٹکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لازماً ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکا کے حوالے نہیں کرنے چاہئیں، صدر ٹرمپ کے وائٹ ہائوس میں دوبارہ آجانے کا مطلب ہے کہ وہ اپنے عوام اور امریکی مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔