راولپنڈی(آئی این ی ) پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو 25-میں شرکت کی، مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے حصہ لیا۔پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت علاقائی امن و استحکام کیلئے عزم کا مظہر ہے،