راولپنڈی(آئی این پی )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا رائل عمان بحریہ کے جہاز السیب اور اسپین بحریہ کے جہاز سانتا ماریاکی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ اور رائل عمان بحریہ کے مابین مشق پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے فوکسڈ آپریشن قراقرم ریزولو کے دوران منعقد کی گئی-فوکسڈ آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے بھی حصہ لیا-پی این ایس سیف نے سپین بحریہ کے جہاز سانتا ماریا کے ساتھ بھی دو طرفہ مشق کا انعقاد کیا-