پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

 کراچی (آئی این پی )پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11فروری تک جاری رہنے والی مشقوں میں 60سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشق امن 2025 کے ساتھ پہلی بارامن ڈائیلاگ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں ۔اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب کا کہنا تھا کہ امن مشق میں شرکت کرنے والے ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔