پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا جدہ کا دورہ ، دو طرفہ مشق میں شرکت

جدہ بندرگاہ پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا
اسلام آبا د(آن لائن)پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا ،جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ،بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ،پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ،مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا ،دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے عزم کا مظاہرہ کیا ،پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے ،پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔