مقبوضہ مغربی کنارے میں چار ماہ کا ایک فلسطینی بچہ مبینہ طور پر اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب طبی ایمرجنسی کے دوران اس کے اہل خانہ کو اسرائیلی فوجی چیک پوسٹ پر روک لیا گیا اور وہ بروقت اسپتال نہ پہنچ سکے۔
رپورٹس کے مطابق احمد معروف زید کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اہل خانہ اسے اسپتال لے جا رہے تھے، تاہم راستے میں موجود چیک پوسٹ پر تاخیر کے باعث بچے کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی اور وہ دم توڑ گیا۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی ہنگامی حالات میں مریضوں کو فوری رسائی فراہم کرنا بین الاقوامی انسانی قوانین کا بنیادی تقاضا ہے، جبکہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔اسرائیلی حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔