اسرائیلی فوج کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے جبکہ مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کیا۔ علاقے میں قابض افواج کے چھاپے اور گھروں پر دھاویے بدستور جاری ہیں۔معروف فلسطینی سیاسی رہنما مروان برغوتی کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں قید ان کے والد کو اسرائیلی حکام کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ادھر غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی گولہ باری کا سلسلہ رک نہ سکا، جس کے باعث علاقے میں تباہی اور جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 70 ہزار 125 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔