آج جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج، 170 اضلاع میں دھرنے کا اعلان

آج جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج، 170 اضلاع میں دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافے کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔
قیادت نے احتجاجی مہم کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے اور ملک بھر میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جماعت اسلامی کے مطابق، احتجاج کے دوران ملک کے 170 اضلاع میں 510 اہم شاہراہوں پر احتجاجی سرگرمیاں اور دھرنے دیے جائیں گے۔ مختلف شہروں میں مرکزی مقامات پر کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہونے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق، لاہور میں قرطبہ چوک، کراچی میں شاہراہ فیصل، اسلام آباد میں 26 نمبر اسٹاپ، کوئٹہ میں میاں غنڈی چوک، پشاور میں ٹول پلازہ، ملتان میں بوسن روڈ، کرک میں انڈس ہائی وے، بنوں میں سی پیک چوک، اور چکدرہ انٹرچینج پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد عوامی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرنا ہے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافے کے خلاف حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔