وسطی اور شمال مغربی چین میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ خطرناک علاقوں سے شہریوں کا ہنگامی انخلا جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبی میں ہوئیں، جہاں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے ہوانگشی، ہوانگ گانگ، ایزو اور ژیاننگ سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی۔ہوانگ گانگ کے ہوانگ زو ضلع میں متعدد رہائشی برادریاں شدید متاثر ہوئیں۔ منگل کی صبح تک 275 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شمال مغربی صوبہ گانسو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔