مغربی بنگال: لینڈ سلائیڈنگ اور موسلا دھار بارش، 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

مغربی بنگال: لینڈ سلائیڈنگ اور موسلا دھار بارش، 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 24 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

 ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں سیاح پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ دامن سے سلی گوڑی جانے والی سڑکیں بند ہیں۔صرف 12 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش نے دارجلنگ کی پہاڑیوں اور ان کے دامن کے علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میرک، سکھیاپوکھری، جورے بنگلو اور ناگراکٹا ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔