انڈونیشیا میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 7 ہلاک اور 82 لاپتہ

انڈونیشیا میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 7 ہلاک اور 82 لاپتہ

انڈونیشیا: جاوا کے صوبے میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہو گئے، جس کے باعث اب تک 7 افراد ہلاک اور 82 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔