بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکشی کے قریب دھرالی گاؤں میں پہاڑ سے آنے والا پانی اور مٹی کا ریلا کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو بہا لے گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے اب تک 4 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 50 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست اتراکھنڈ میں 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔