امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ ملاقات کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئر فورس ون گزشتہ رات انقرہ کے لیے روانہ ہوئی، جبکہ ٹرمپ کے منگل کی سہ پہر ترکیہ پہنچنے کی توقع ہے۔اس دورے میں ٹرمپ کے ہمراہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ، سیکریٹری ٹریژری اسکاٹ بیسنٹ اور وائٹ ہاؤس کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان ٹرمپ کا استقبال کریں گے، جہاں دونوں رہنما دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورے کے دوران امریکی صدر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور شام کے صدر احمد الشرع سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں یوکرین کی صورتحال اور شام میں سیاسی پیش رفت سمیت اہم علاقائی معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔