وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ روانہ، 20 ملکی سربراہی اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی توقع
وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی اور مصری صدور کی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے، جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے منعقدہ اہم امن سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کی تقریب متوقع ہے۔ یہ اجلاس خطے میں امن و استحکام، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی حقوق کے لیے پاکستان کی حمایت کا مظہر ہے، اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں مظالم کا سلسلہ رک جائے گا۔