ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، جیسا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہے۔

 اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'قیمتی بھائی' کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بطور ترکیہ، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اور پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے اچھے وقت ہوں یا برے، اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ترکیہ پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی کے رشتہ کو برقرار رکھے گا۔آخر میں، صدر ایردوان نے "پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!" کے الفاظ میں اپنے پیغام کا اختتام کیا۔