ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی کے باوجود مختلف علاقوں میں صارفین کو گیس مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں، جس کے باعث شہری اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں بیشتر مقامات پر یہ 350 سے 380 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے اعلانات کے باوجود عملی طور پر انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا، کیونکہ دکاندار سرکاری نرخوں کی پابندی نہیں کر رہے۔صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو سکے۔