سرکاری نرخ 300 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اس کی قیمت میں روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ بھی کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب گھروں میں قدرتی گیس کی فراہمی متاثر ہے، جبکہ دوسری جانب مہنگی ایل پی جی خریدنا بھی ان کی استطاعت سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔