انڈونیشیا میں بحری جہاز ڈوب گیا‘102 مسافر بچا لئے گئے، 140 لاپتہ

بحری جہاز جاوا میں سفر کررہا تھا‘ اس دوران  حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا‘بازیاب کرائے  مسافروں میں سے ایک  دوران علاج دم توڑگیا
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آکر ڈوب گیا‘جس میں 243 مسافر سوار تھے، 103 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 140 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے۔انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔لاپتا ہونے والی فیری سے ایک شخص ہلاک جبکہ 103 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تاہم ایک شخص دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا