موٹروے پر مسافر بس میں آگ، تمام 34 مسافر محفوظ

موٹروے پولیس، ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی بروقت کارروائی سے سانحہ ٹل گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ملتان موٹروے ایم-4 پر شورکوٹ کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایک مسافر بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی  ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار تمام 34 مسافروں، عملے اور ان کے سامان کو بحفاظت باہر منتقل کر دیا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے عملے نے مشترکہ طور پر آگ پر قابو پا لیا جبکہ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس کی بروقت اور مو?ثر کارروائی کی بدولت ایک ممکنہ بڑے سانحے سے بچاو? ممکن ہوا۔ اس وقت موٹروے ایم-4 پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے جبکہ متاثرہ بس کو ریکور کیا جا رہا ہے