باٹا پور :نوجوان فائرنگ سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا ۔ 20 سالہ غلام رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔