لاہور( این این آئی)باٹا پور جلو موڑ کے علاقہ میں 24 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔24 سالہ شہزاد چھت پر لگے وائی فائی انٹینے کو ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کے تاروں سے چھو کر موقع پر دم توڑ گیا۔متوفی دیپالپور کا رہائشی تھا، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا گیا۔