فیفا ورلڈ کپ کے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں سوئٹزرلینڈ نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔میچ کے دوران دونوں جانب سے واضح مواقع کم دیکھنے کو ملے۔ کولمبیا کے جھون لوکومی کا ہیڈر کراس بار سے ٹکرا گیا، جبکہ متبادل کھلاڑی جامنٹن کامپاز کا طاقتور شاٹ سوئس گول کیپر گریگور کوبیل نے شاندار انداز میں روک لیا۔اضافی وقت کے آخری لمحات میں کامپاز کو میچ کا فیصلہ کرنے کا بہترین موقع ملا، تاہم وہ گیند کو ہدف کے اوپر مار بیٹھے۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں دونوں ٹیموں کے ایک، ایک سینٹر بیک اپنی کوشش میں ناکام رہے، تاہم سوئٹزرلینڈ نے مجموعی طور پر 3-4 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
کولمبیا پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھانے کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکا، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیت کر اہم سنگ میل عبور کیا۔اب کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی کے لیے مدمقابل ہوں گی۔