اٹک، اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلی سیمیا کی مریضہ منیبہ انتقال کر گئیں

اٹک(آئی این پی )ایک روز کیلئے اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک بننے والی منیبہ مقصود انتقال کر گئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق منیبہ مقصود تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں، ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے مبینہ مقصود کی خواہش پر انہیں 22 جون 2026 کو اپنے عہدے پر اعزازی طور پر تعینات کیا تھا۔مرحومہ نے اعزازی تعیناتی کے دوران سپیشل بچوں کی فلاح کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈی سی آفس آمد پر ان کو مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا تھا