اوکاڑہ پولیس کاتھیلی سیمیا بچوں کو 200 بلڈ بیگز کا تحفہ

172 مریض بچوں کو ہر 15 سے 20 دن بعد خون کی ضرورت پیش آتی ہے
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ جشن آزادی کے پْرمسرت موقع پر اوکاڑہ پولیس نے اپنی خوشیوں میں تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کو شریک کرتے ہوئے تقریباً 200 بلڈ بیگز کا تحفہ پیش کیا۔ یہ فلاحی اقدام ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔ اوکاڑہ میں تقریباً 172 تھیلیسیمیا کے بچے ایسے ہیں جنہیں ہر 15 سے 20 دن بعد خون کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ان بچوں کیلئے تقریباً 200 بلڈ بیگز کا انتظام محض ایک تحفہ نہیں بلکہ ان کے بروقت علاج، صحت اور زندگی کی امید کو مضبوط کرنے کی عملی کاوش ہے۔اوکاڑہ پولیس تحفظ مرکز کی جانب سے یہ عطیہ جگنو ویلفیٓر فائونڈیشن کے ذریعے تھیلیسیمیا کے بچوں تک پہنچایا جائے گا، تاکہ انہیں بروقت خون کی فراہمی میں سہولت میسر آئے اور ان کے والدین کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔