ویمنز ایشیا کپ: قومی ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے والی چھٹیپاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل منیبہ علی کو 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی تکمیل پر خصوصی کیپ بھی پیش کی گئی۔اس سنگِ میل کے بعد منیبہ پاکستان کی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز مکمل کیے۔اس موقع پر ہی وہاب ریاض نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب منیبہ علی کو منی منی کہتے ہیں تاہم اب وہ کافی بڑی ہوگئی ہیں اور وہ 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رہی ہیں۔