تھیلی میں بند زندہ نومولود بر آمد

بچی زیر تعمیر گھر سے ملی ،چلڈرن ہسپتال منتقل ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نگہداشت اور پرورش کی جائیگی
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں زیر تعمیر گھر سے تھیلی میں بند زندہ نومولود بچی بر آمد ہوئی۔ریسکیو 1122کے مطابق گجومتہ چوک ایل ڈی اے روڈ سے بچی کے ملنے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ ریسکیو اہل کاروں کو بچی ایک تھیلے میں ملی جو کہ زندہ تھی۔ بچی کو چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دریں اثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچی بر آمد ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو بچی کو فوری طور پر تحویل میں لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا جہاں اس کی بہترین نگہداشت اور پرورش کی جائے گی۔