کراچی(آئی این پی ) میر رضا کیس میں اغوا کے مقدمہ میں قتل کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان تاجر میر رضا کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پرایف آئی آر میں قتل عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی ہے،فیروز آباد تھانے میں اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 795/20 اغوا کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا تھاجس میں اب قتل عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اب پولیس میر رضا قتل کی تحقیقات کے لئے نئی تحقیقاتی ٹیم ازسر نو تفتیش کا آغاز کرے گی،نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اوردیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی،شواہد کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔