پنجاب کے اثاثوں کی پائی پائی کا حساب رکھنے کیلئے اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ مریم نواز نے 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری اراضی کا مالک بنا دیا

اپنا کھیت ،اپنا روزگار سکیم کے تحت 100 روپے سالانہ کی علامتی لیز پر  ملکیتی حقوق دیئے گئے‘اراضی کاشت کرنے کیلئے فی ایکڑ 50 ہزار  مالی امداد بھی ملے گی:وزیراعلی‘کامیاب افراد کو فون پر مبارک دی
ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی اثاثوں کی شناخت، مینجمنٹ، منتقلی، ادائیگیوں اور مارکیٹنگ کی ذمہ دار ہوگی‘ اعلیٰ اختیاراتی بورڈ تشکیل دیا جائیگا جس کے سربراہ چیف سیکرٹری پنجاب ہونگے
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری زمین کا مختار بنا دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی تقریب میں اپنا کھیل اپنا روگار سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور30 ہزار خاندانوں  کومحض 100 روپے سالانہ کی علامتی لیز پر 20 سال کے لیے ملکیتی حقوق دے دئیے گئے۔سینئر ممبر بورڈ آف رویونیو نبیل جاوید نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو اپناکھیت ،اپنا روزگارسکیم کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے پنجاب کے 30 ہزار بے زمین خاندانوں کو 20 سالوں کے لئے 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ مل گئی ۔نادار خاندانوں کو زمین کے حقوق بھی اور فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی مالی امداد بھی ملے گی۔اپنا کھیت اپنا  روزگار سکیم کے تحت ایگریکلچر ایکسٹینشن ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی دی جارہی ہے ۔پنجاب کے 30 ہزار خاندان کو بس 100 روپے سالانہ فی ایکڑ دینا ہوگا۔اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کا آغاز 22 اپریل کو کیا گیا-اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت 29 ہزار لاٹ کی بیلٹنگ مکمل ہوگئی اور60 ہزار درخواست گزاراورخواتین درخواست گزار 11 ہزار  ہے۔بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ تمام درخواست گزاروں کو پہلی دفعہ ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا-درخواست گزاروں کو اپیل فائل کرنے کا موقع دیا گیا-ایک ہفتے بعد الاٹمنٹ لیٹر، 31 جولائی تک اراضی کی پوزیشن مل جائے گی-اپنا کھیت اپنا روزگار کے لئے ڈسٹرکٹ کمیٹی بنائی گئی،لیز سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ میں کامیابی سے قابل کاشت زرعی اراضی حاصل کرنے والے 30 ہزار خاندانوں کو مبارک باد دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنا کھیت اپنا روزگار قرعہ اندازی میں کامیاب فیصل آباد کے عبدالستار ولد مختار احمد سے فون پرمبارکباد دی اور کہا کہ اگلے بیس سال کے لیے آپ مالک و مختار ہیں-سال کا صرف سوروپے فی ایکڑ دینا ہے، 4 ایکڑ زمین آپ کو ملی ہے، حکومت پنجاب آپ کو کاشتکاری کیلئے 50 ہزار روپے فی ایکڑ دینے ہیں، ،زمین کی تیاری کے لئے آپ کو دو لاکھ روپے بھی ملیںگے‘دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے اثاثوں کی پائی پائی کا حساب رکھنے اور موثر مینجمنٹ کے لئے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے‘ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی اثاثوں کی شناخت، مینجمنٹ، منتقلی، ادائیگیوں اور مارکیٹنگ کی ذمہ دار ہوگی۔ سرکاری اراضی کا کنٹرول سنبھالنے سے لیکر اس کی لیز یا فروخت تک کے تمام معاملات اب ایک ہی ادارے کے سپرد ہوں گے۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا ایک اعلیٰ اختیاراتی بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس کے سربراہ چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اتھارٹی کے انتظامی معاملات کو چلانے کے لیے گریڈ 20 کے مینیجنگ ڈائریکٹر  کا تعینات کیا جائے گا۔ ا یسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں میرٹ اور اوپن مقابلے کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر سے ماہر ہیومن ریسورس  شامل کیا جائے گا۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں جدید مہارتوں سے لیس ہیومن ریسورس کی تعینات ہوگا۔ اتھارٹی سرکاری اثاثوں کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرے گی اور ان کی باقاعدگی سے مارکیٹ ویلیو ایشن کو یقینی بنائے گی۔ صوبائی اثاثوں کی منتقلی کے لیے سائٹس کا انتخاب، ڈویلپمنٹ پلانز اور ماسٹر پلانز کی تیاری اتھارٹی کے سپرد ہوگی۔ منتقل شدہ اثاثوں کی مارکیٹنگ، تشہیر اور ان کی ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی ڈیزائننگ اور منظوری اتھارٹی خود دے گی۔ سرمایہ کاری اور نجکاری کی صلاحیت رکھنے والے سرکاری اثاثوں کی نشاندہی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔