آم کی کاشت ، پیداوار ، ایکسپورٹ کوالٹی بہتر کرنیکا فیصلہ

 آم کی بر آمدی اقسام کی کاشت میں اضافہ کیلئے جدید نرسریاں رجسٹرڈ ہونگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں آم کی کاشت ، پیداوار بڑھانے اور ایکسپورٹ کوالٹی بہتر کرنے کا فیصلہ۔ باغبانوں و ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائے گا۔محکمہ زراعت پنجاب کا اس سلسلے میں مشاورتی سیشن ہوا ،مشاورتی سیشن کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کی ،انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آم کی کوالٹی،پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ کے لیے 70 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی ہے، اس کے لئے آم کی کوالٹی اور پیداوار بڑھانے کے لیے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات کاشث ہیں اور اب آم کی بر آمدی اقسام کی کاشت میں اضافہ کیلئے جدید نرسریاں رجسٹرڈ کی جائیں گی۔ نرسریوں کی تیاری سے ویلیو ایڈیشن تک پیش کردہ قابلِ عمل تجاویز منصوبے کا حصہ ہوں گی۔جبکہ باغبانوں کی رہنمائی کے لیے تحصیل سطح پر تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔منصوبے پر عملدر آمد سے آم کی پیداوار، کوالٹی اور ایکسپورٹ میں یقینی اضافہ ہوگا۔باغبانوں و ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائے گا۔