کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل تاکہ بوائی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو
کراچی (آئی این پی )وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبہ سندھ میں 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کیلئے سپورٹ پروگرام پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لئے 55 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی بوائی شروع ہو چکی ہے اور اس کیلئے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بروقت فراہمی نہایت ضروری ہے