پنجاب :35لاکھ ایکڑ اراضی قابل کاشت نہ بنائی جاسکی

ضائع شدہ زرعی اراضی کی لیولنگ کیلئے صرف 297 بلڈوزرز موجود 
 مشینری کی خریداری کیلئے بہت سی کمپنیز رابطے میں ہیں :وزیر زراعت 
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب میں 35 لاکھ 82 ہزار 950 ایکڑ اراضی قابل کاشت اراضی ویسٹ لینڈ قرار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ضائع شدہ زرعی اراضی کی لیولنگ کے لیے صرف 297 بلڈوزرز کا فلیٹ موجود ہے، 297 بلڈوزرز بھی 1985 سے 1993 کے دوران خریدے گئے۔سب سے زیادہ ضائع شدہ زرعی اراضی ڈی جی خاں ڈویڑن میں 12 لاکھ 55 ہزار 268 ایکڑ ہے۔دوسرے نمبر پر راولپنڈی جبکہ تیسرے نمبر پر بہاولپور ڈویڑن میں موجود ہے۔ایک ارب 55 کروڑ کی لاگت سے تین سالہ منصوبہ شروع کیا جائیگا،منصوبے کے تحت مرحلہ وار لینڈ لیولنگ کے لیے بلڈورز کی فراہمی بھی کی جائیگی۔وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کا کہناہے کہ 20سال میں مشینری کی خرید و فروخت کے لئے صرف تین ارب خرچ کئے گئے ، ان دو سالوں میں زمینوں کو کاشت کرنے والی مشینری کے لئے 70ارب روپے کے فنڈز لگائے گئے ،مشینری کی خریداری کے لئے بہت ساری کمپنیز اس وقت رابطے میں ہیں۔