یونان: جزیرے پر لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، رہائشی علاقوںتک پھیل گئی

 کریتی جزیرہ میںپندرہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا، ہوٹلوں کو فوری خالی کروا لیا گیا 
ایتھنز(آئی این پی )یونان میں کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچادی۔غیرملیک میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ رہائشی علاقوں تک پھیل چکی ہے، اور کئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں کو فوری خالی کروا لیا گیا ہے۔ جبکہ پندرہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ آگ سے بڑے پیمانے پر زیتون کے درخت، فصلیں اور گرین ہاس متاثر ہوئے، تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور آسمان سے پانی پھینکنے والے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔