روس:رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

ماسکو ( آن لائن ) روس کے خود مختار علاقے چکوٹکا کے دارالحکومت انادیر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک خاتون سمیت 5افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی تحقیقاتی کمیٹی نے جمعہ کو بتایاہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ بجلی کے گھریلو آلات میں خرابی کی وجہ سے لگی۔آگ اپارٹمنٹ کے کچن میں لگی جس کے باعث دھواں اور کاربن مونو آکسائیڈ تیزی سے پھیل گئی۔ روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ عمارت سے 17 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔